وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس کا بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

بدھ 20 مئی 2020 23:11

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 7 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید اہلکاروں نائیک مولا بخش ،نائیک نور احمد ،نائب صوبیدار احسان اللہ ،سپاہی امداد علی ،نائیک اعجاز احمد اور نائیک زبیر جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ شہداء ہمارا فخر اور قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں۔