مسلم امہ رمضان کا آخری جمعہ القدس کے طور پر مناتی ہے ،شیریں مزاری

ٹرمپ پلان کے مطابق اسرائیل پورے فلسطین پر حکومت کرے گا،ہماری مسلم امہ کی لیڈر شپ کو فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ،اگر ہم متحد ہو جائیں تو مودی اور اسرائیل دونوں کو شکست دے دیں گے، وفاقی وزیر

بدھ 20 مئی 2020 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم امہ رمضان کا آخری جمعہ القدس کے طور پر مناتی ہے ،ٹرمپ پلان کے مطابق اسرائیل پورے فلسطین پر حکومت کرے گا،ہماری مسلم امہ کی لیڈر شپ کو فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ،اگر ہم متحد ہو جائیں تو مودی اور اسرائیل دونوں کو شکست دے دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس سے وڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم امہ رمضان کا آخری جمعہ القدس کے طور پر مناتی ہے ،فلسطینی کئی سالوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں ،ٹرمپ نے فلسطین کا مستقبل ایک ہی دفعہ ختم کرنے کا پلان بنایا ہے ،ٹرمپ پلان کے مطابق اسرائیل پورے فلسطین پر حکومت کرے گا،ساوتھ افریقہ میں سیاہ فام کے ساتھ جو ہوا وہی فلسطینیوں کے ساتھ ہو رہا ہے ،ہماری مسلم امہ کی لیڈر شپ کو فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ،عالمی عدالت نے بھی فلسطین پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیا ہے،اگر مسلم امہ اور مسلم قیادت نے فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز نا اٹھائی تو کون اٹھائے گا ،وقت آ گیا ہے کہ ہمیں اکھٹے ہو کر فلسطین کے لیے آواز بلند کریں،پاکستان اور اردن کے علاوہ کسی مسلمان ملک نے فلسطین کے لیے آواز نہیں اٹھائی ،اگر ہم متحد ہو جائیں تو مودی اور اسرائیل دونوں کو شکست دے دیں گے