جامعہ اردو نے ایم اے (سال اول)پرائیوٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 21 مئی 2020 00:04

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس آرٹس و ٹیکنالوجی نے کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایم اے (سال اول)کے پرائیوٹ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی اوراسلام آباد میں ہونے والے ایم اے (سال اول)اسلامیات،اردو،تاریخ اسلام،انگلش،سیاسیات،معاشیات،بین الاقوامی،عربی اور سندھی کے پرائیویٹ سالانہ امتحانات اکتوبر2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ہونے والے اسلامیات کے امتحان میں83طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں75طلبانے امتحان میں شرکت کی اور62طلباکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ82.67فیصد رہا۔اردوکے امتحان میں70طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں66طلبانے امتحان میں شرکت کی اور42طلباکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ63.64فیصد رہا۔

(جاری ہے)

تاریخ اسلام کے امتحان میں43طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں42طلبانے امتحان میں شرکت کی اور37طلباکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ88.10فیصد رہا۔

انگلش کے امتحان میں157طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں137طلبانے امتحان میں شرکت کی اور19طلباکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ13.87فیصد رہا۔سیاسیات کے امتحان میں58طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں57طلبانے امتحان میں شرکت کی اور25طلباکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ43.86فیصد رہا۔معاشیات کے امتحان میں 153 طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں139طلبانے امتحان میں شرکت کی اور46طلباکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ33.09فیصد رہا۔

بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں348طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں330طلبانے امتحان میں شرکت کی اور 215 طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ65.15فیصد رہا۔عربی کے امتحان میں4طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں1طلبانے امتحان میں شرکت کی اور 1 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ100فیصد رہا اور سندھی کے امتحان میں2طلبارجسٹرڈ ہوئے جن میں2طلبانے امتحان میں شرکت کی اور2طلباکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ100فیصد رہا۔