پرائیوٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک کا گلگت میںیکم جون سے سکولز کھولنے اور فیسوں میں بیس فیصد رعایت دینے کا اعلان مضحکہ خیزہے ، طلبہ والدین

جمعرات 21 مئی 2020 14:47

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) نجی سکولوں کے طلبہ کے والدین نے پرائیوٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک(پین)کی جانب سے یکم جون سے سکولز کھولنے اور فیسوں میں بیس فیصد رعایت دینے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہاہے کہ جب سکولز تین ماہ کیلئے بند رہے ہیں اور بچوں نے سکولوں کا دروازہ ہی نہیں دیکھا ہے تو والدین کس بنیاد پر بچوں کی فیسیں ادا کریں سکولز کھولنے کا مقصد صرف اور صرف بچوں سے ٹیکنیکل طریقے سے فیسیں بٹورنا ہے نجی سکولز مالکان کو بچوں کی تعلیم کی نہیں اپنے کاروبار کی فکر لاحق ہے ہم پرائیوٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک(پین)کی سازش ناکام بنائیں گے انتظامیہ معاملے کا نوٹس لے نجی سکولز آونرز ریاست کے اندر ریاست بنانا چاہتے ہیں تعلیم کے نام پر خانہ پری کرکے تین ماہ کی فیسیں بٹورنے کیلئے ڈرامے رچائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

والدین نجی سکولز انتظامیہ کے فیصلے پر ذہنی کوفت میں مبتلاہوگئے ہیں ، گلگت میں متعدد طلبہ کے والدین نے کہاہے کہ ہم 80فیصد فیسیں مفت میں دینے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں۔ سکولز مالکان باز نہ آئے تو عدالت کا دروازہ کھکھٹائیں گے جب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تومالکان سابقہ شیڈول کے تحت سکولوں کو کھولیں اور باقاعدہ تعلیم کا سلسلہ شروع کریں ہم پھر معمول کے مطابق فیسیں ادا کریں گے اس سے قبل ہم کوئی فیس نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :