وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا شہیدکے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ

تقریب،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شرکت وزیر اعلی عثمان بزدار اورشرکاء کا شاہین رضاکے کورونا کے باعث انتقال پراظہار افسوس، سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت شاہین رضا شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی، کوروناسے شہید ہونیوالے دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گوجرانوالہ میںایک انسٹی ٹیوٹ کو شاہین رضا شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

جمعرات 21 مئی 2020 21:51

وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا شہیدکے ایصال ثواب کیلئے ..
لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) وزیراعلیٰ آفس میں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا شہیدکے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اورشرکاء نے رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضاکے کورونا کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیااور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اورشرکاء نے شاہین رضا شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورشرکاء نے کورونا وائرس سے شہید ہونیوالے دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعائے مغفرت کی۔وزیراعلیٰ نے شاہین رضا شہید کی سماجی و سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے بھی شاہین رضا شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میںایک انسٹی ٹیوٹ کو شاہین رضا شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہین رضا شہید نے ہر موقع پر پارٹی کی بھر پور نمائندگی کی۔صوبائی پارلیمانی پارٹی شاہین رضا شہید کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں،ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔میں نے جب بھی گوجرانوالہ کا دورہ کیاشاہین رضا شہید ہمیشہ پیش پیش رہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہین رضا کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ شاہین رضا شہید نے بہادری کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کیا۔انہوںنے کہا کہ شاہین رضا شہید پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں-شاہین رضا شہیدکا جدا ہونابڑا صدمہ ہے ۔ پارٹی ایک مخلص اور دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے -انہوںنے کہا کہ شاہین رضا شہیدجمہوری اقدارکی علمبردار تھیں۔ شاہین رضا شہید کی پارٹی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ شاہین رضا شہید انتہائی محنتی اوردرد دل رکھنے والی پارلیمنٹرین تھیں۔

قانون سازی کے حوالے سے بھی شاہین رضا شہیدنے بڑھ چڑھ کرکردارادا کیا۔پنجاب اسمبلی میں شاہین رضا شہید کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد پیش کی جائے گی۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ شاہین رضا شہید پارٹی کی دیرینہ ورکرتھیں۔کورونا سے نمٹنے کی مہم میں بھی وہ سب سے آگے تھیں۔کورونا کے خلاف قومی فرض کی ادائیگی میںشاہین رضا نے شہادت کا رتبہ پایا ہے۔

خواتین اراکین اسمبلی نے کہا کہ شاہین رضا شہید نے اپنی زندگی پارٹی کے لئے وقف کررکھی تھی۔شاہین رضا شہیدانتہائی قابل اورمحنتی پارلیمنٹرین تھیں۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے شاہین رضا شہیدا ور دیگر شہداء کیلئے دعا کرائی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمو دالرشید،پیر سید سعید الحسن شاہ،کرنل (ر) محمد انور،اراکین پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ،مامون تارڑ، مسرت جمشید چیمہ،عظمی کاردار،سعدیہ سہیل رانا،سمیرااحمد،زینب عمیر،طلعت فاطمہ،زارا نقوی،ام النبین،نیلم حیات،تحریک انصاف بہاولپور کی سمیرا ملک،گوجرانوالہ سے ٹکٹ ہولڈر رانا بلال اعجاز،احمد چٹھہ اوردیگر شخصیات نے دعائیہ تقریب میںشرکت کی ۔