ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹرعمراعظم نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران اراضیات خالصہ سرکار،شاملات،ملکیت،متروکہ وغیرہ پربدوں منظوری واجازت ناجائزتعمیروترقی پردفعہ144کانفاذکردیا

جمعہ 22 مئی 2020 12:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹرعمراعظم نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران اراضیات خالصہ سرکار،شاملات،ملکیت،متروکہ وغیرہ پربدوں منظوری واجازت ناجائزتعمیروترقی پردفعہ144کانفاذکیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرکے آفس سے جاری ہونے والے حکم میںبتایاگیاہے کہ عیدالفطر2020کی تعطیلات کے دوران اکثرذی غرض اشخاص کی جانب سے اراضیات خالصہ سرکار،شاملات،ملکیت ،متروکہ وغیرہ پربدوں منظوری واجازت ناجائزتعمیروترقی کرلی جاتی ہے جس سے حکومت کونقصان پہنچنے کے علاوہ لوگوںکے مابین لڑائی جھگڑے کابھی احتمال ہوتاہے جس کے انسدادکے لیے ضروری اقدامات عمل میںلائے جانے ضروری ہیں۔

لہذامیںڈاکٹرعمراعظم خان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی ان اختیارات کی رو سے جومجھے دفعہ144ضابطہ فوجداری مجریہ1898ء حاصل ہیںکوبروئے کارلاتے ہوئے حکم دیتاہوںکہ ضلع کوٹلی کی حدودمیںکوئی بھی شخص دوران تعطیلات عیدالفطر2020ء مورخہ22تا27مئی2020ہرقسم کی اراضیات،خالصہ سرکار،شاملات،ملکیت اورمتروکہ وغیرہ پرکسی قسم کی تعمیروترقی کامجازنہ ہوگا۔حکم ھذاکی خلاف ورزی پرکاروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میںلائی جائے گی۔