
ایف پی سی سی آئی اور ڈی جی رینجرز سندھ کے درمیان آن لائن میٹنگ
کرونا کی وبا نے پاکستان کی معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ،میاں انجم نثار کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے اور کراچی کی ترقی کا سہرا بزنس کمیونٹی کو جاتا ہے،میجر جنرل عمر احمد بخاری
جمعہ 22 مئی 2020 20:15

(جاری ہے)
یہ لا اینڈ آرڈر قائم کرنے والی ایجنسیوں کی کاوششوں کے بعث ممکن ہوا۔عام طور پر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جب تہوار آتے ہیں خاص طور پر رمضان اور عید کا موقع آتا ہے تو جرائم خاص طور پر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
اور یہی چیز کچھ دنوں سے دیکھائی دے رہی ہے۔میاں انجم نثار نے کہا کہ عوام پاک فوج اور رینجر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آپ کی عزت دل سے کی جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر لاک ڈان کرانے یا بازاروں میں SOPs پر عمل کرانے کے لئے آپ کی خدمات لی جائیں تو یقینا کامیابی ہوگی اور لوگ آپ کی بات پر عمل بھی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں امید ہے کہ مارکیٹیں اور بازار کھول دیے جائیں گے اس لئے SOP پر عمل کرانا انتہاہی لازمی اور ضروری ہوگا۔ میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیر اعظم صاحب سے ملاقات کی اور بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل سے عمران خان صاحب کو آگاہ کیا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارہ موقف بھی درست ہے کہ اس وقت پاکستان کی صنعت کے پاس غیر ملکی کمپنیوں کے ایکسپورٹ آرڈر موجود ہیں اگر ان کو پورا نہ کیا گیا تو سیزنSeason نکل جائے گا اور پھر ہمیں برآمدات کی کمی کی صورت میں بھاری نقصان کا سامنہ کرنا ہوگا۔ اس لئے بزنس کیونٹی خاص طور پر FPCCI برآمدی صنعت کو کھولنے کی بات کرتا ہے۔جب پاکستان میں یہ وبا کے پھیلنے کا خدشہ پیدار ہوا اور حکومت نے لاک ڈان کی طرف جانے کا اشارہ کیا تو میں نے معاشی سرگرمیوں اور صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ایک ہیلپ ڈیسک FPCCI کے تمام دفاتر میں قائم کردی جس کی وجہ سے ہم نے کاروبار کو پیدا ہونے والے مسائل کو فوری حل کیا۔صدر میاں انجم نثار نے یہ بھی بتایا کہ انھوں ایف پی سی سی آئی کی طرف سے وزیر اعظم صاحب کو دو(2) کروڑ روپے کی امداد بھی دی تاکہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اس کرونا سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کی جاسکے۔جنرل عمر احمد بخاری نے بزنس کمیونٹی کے مسائل سن کر جواب دیا کہ آج کی میٹنگ ان کے لئے بحیثیت سربراہ سندھ رینجر بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس میں جو مسائل اجاگر ہوئے ان کی نوعیت براہ راست پاکستان کی معاشی ترقی سے ہے۔ ہم کراچی کے امن وامان پر خاص توجہ اور نظر رکھتے ہیں کیونکہ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے اور کراچی کی ترقی کا سہراہ بزنس کمیونٹی کو جاتا ہے۔ میں سندھ میں جب سے تعینات ہوا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ یہاں کہ بزنس مین سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور میری اولین ترجیع بھی یہی ہے کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں جاری رہیں۔ جہاں تم اسٹریٹ کرائم کا تعلق ہے تو ابھی کرمنل کو مواقع نہیں مل رہے لیکن حالات بدلتے ہی جب بھی لاک ڈان ختم ہوگا لوگ گھروں سے باہر نکلیں گے تو یہ بھی سرگرم ہونے کی کوشش کریں گہ ہم پوری طرح واقف ہیں اور ہر ممکن ٹیکنالوجی کے ساتھ ان کرمنل کا مقابلہ کریں۔ ڈی جی رینجر جنرل عمر احمد بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاک ڈاں نرم کرنے کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی کیونکہ ہمارے معاشرہ میں کچھ عادات ایسی ہیں کہ اگر لاک ڈاں کا دورانیہ کم کیا گیا تو لوگ اس کو تفریح سمجھ کر باہر نکلیں گے جس کی وجہ سے کرونا کی وبا اور متاثرہ افراد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان رحمن نائب صدر نے کہا کہ جب لاک ڈان میں نرمی ہوئی تو لوگوں نے بازار کا رخ کیا اور SOP پر عمل نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں دوکانداروں کے خلاف مقدمات بنائے گئے حالانکہ کہ کاروباری شخصیات اپنی نمائیندتنظیموں کے ذریعہ اس پر عمل کرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے۔ لہذا میں سمجھتاہوں کے ان مقدمات کو ختم کر دیا جائے۔سلطان رحمن نائب صدر نے میاں انجم نثار کی جانب سے ڈی جی رینجر کو ایف پی پی سی آئی کی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔ میٹنگ سے اسلام آباد میں موجود سابقہ صدر سینیٹر حاجی غلام علی، قیصر خان نائب صدر اور مرزا عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر ارشد نائب صدر نے لاہو ر سے شرکت کی۔ کراچی میں بزنس کمیونٹی کے نمائیندوں جن میں ذکریہ عثمان سابق صدر ایف پی سی سی آئی، شوکت احمد سابق سینئیر نائب صدر، امجد رفیع، ناصر حیات مگوں، حاجی غنی عثمان اور اسلم نیازی نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.