سراج الحق کاطیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 21:50

سراج الحق کاطیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر پورا ملک رنج و غم میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔