صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا

جمعہ 22 مئی 2020 22:16

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون بروز جمعہ سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔جمعہ کو صدر مملکت نے اجلاس آئیں کے آرٹیکل 54 کی شق 1کے تحت طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کے تحت سال میں قومی اسمبلی اجلاس کے 130 دن پورے کرنا ضروری ہے اور ابھی تک قومی اسمبلی کے 77 دن ہوئے ہیں جبکہ 53 ایام باقی ہیں۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا عندیہ دیا تھا جس پر اب ایک بار پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب کیا ہے اور یہ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اپوزیشن کی ریکوزیشن پر کورونا وائرس کی صورتحال پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا