فلم، ٹی وی اور اسٹیج کو وقت کیساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے وہ کاوشیں نہیں کیں جسکی ضرورت تھی ‘ روبی انعم

جمعہ 22 مئی 2020 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی فلم، ٹی وی ڈرامے اور اسٹیج کو وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے وہ کاوشیں نہیں کیں جس کی ضرورت تھی اور یہی وجہ ہے ہم آج بہت پیچھے رہ گئے ہیں،ہمارے اندر اپنی ثقافت کی حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھنے کی لگن ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ فلم ، ٹی وی ڈرامے اور اسٹیج کو اپنی شکل میں واپس لانے کے لئے سب کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔

کسی زمانے میں لاہور ٹی وی ڈرامے کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا مگر آج صورتحال یکسر بدل چکی ہے اور ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو چکی ہے اور لاہور کے اداکار ٹی وی ڈرامہ نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے بعد اسٹیج ڈرامہ بھی پستی کی طرف جا رہا ہے اگر ابھی سے اس کا سد باب نہ کیا گیا تو پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ حاصل نہیںہوگا۔

متعلقہ عنوان :