
دروہ انگلینڈ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت شروع
حتمی مشاورت عید کے بعد ہو گی،پی سی بی 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہی: ذرائع
جمعہ 22 مئی 2020 22:39
(جاری ہے)
ٹریننگ کیمپ کے لیے کون کون ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہو گا، اس کے لیے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حتمی مشاورت عید کی چھٹیوں کے بعد ہو گی اور اس کے ساتھ ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا اور پی سی بی 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، کیمپ میں سنٹر ل کنٹریکٹ 2020-21 میں شامل تمام 21 کھلاڑی شریک ہوں گے،اس کے علاوہ فواد عالم سمیت ان کرکٹرز کو بھی بلایا جائے گا جو حالیہ اسکواڈز کا تو حصہ رہے ہیں لیکن کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں، ان میں محمد موسیٰ، عماد بٹ، خوشدل شاہ اور عثمان قادر کے نام ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد عامر، وہاب ریاض، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے حوالے سے بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے، محمد عامر اور وہاب ریاض بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں تھے تاہم اب محمد عامر کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ٹریننگ سے قبل تما م کرکٹرز، سپورٹ سٹاف اور متعلقہ لوگوں کے کووڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
-
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر جیمیما روڈریگس آسٹریلیا کے خلاف باقی ون ڈے سیریز سے باہر
-
نئی آئی سی ٹی ٹونٹی ریننگ میں صاحبزادہ فرحان، حارث اور پاکستانی سپنرز کی ترقی
-
وہ دن دورنہیں جب کبڈی کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں گے،کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.