وزیراعظم کو اپنے آستین کے سانپ ڈسے جارہے ہیں،جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

وفاقی وزیر فواد چوہدری حکومت کی بدنامی کے لیے بار بار مذہبی معاملات کوچھیڑا جارہا ہے

ہفتہ 23 مئی 2020 00:08

وزیراعظم کو اپنے آستین کے سانپ ڈسے جارہے ہیں،جمعیت علما اسلام نظریاتی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی کنوئینر مفتی شفیع الدین صوبائی ڈپٹی کنوئینرحاجی عبیداللہ حقانی ودیگر نے کہاکہ وزیراعظم کو اپنے آستین کے سانپ ڈسے جارہے ہیں وفاقی وزیر فواد چوہدری حکومت کی بدنامی کے لییبار بار مذہبی معاملات کوچھیڑا جارہا ہے کھبی ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اور کھبی تبلیغی مراکز اور مدارس کومنفی پروپیگنڈوں سے بدنام کرنے کی کوشش اور کبھی ریت ہلال کے مسئلے کو چھیڑا جارہا ہے بیجا تنقید سے اورمنفی پروپینگڈوں سیکردار کشی اسلام دشمنی کے سوا کچھ نہیں لبرل اورسیکولردماغوں میں اسلام دشمنی گھسی ہوئی ہیں اختلافی مسائل کوجانتے نہیں۔

(جاری ہے)

مذہبی مسائل کی چھیڑنیسے جان بوجھ کر انتشار پھیلا یا جارہا ہے مسلمانوں جذبات مجروح کرنے اور انتشار پھیلانے سے مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش ہیمذہبی معاملات کو حکومتی سطح پر مجروح کرنا موجودہ حکومت کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔حکومت مذہب سے متعلق حساس معاملات میں ٹانگ اڑانے سے پرہیز کیا کرے۔ غلطیاں انسان سے سرزد ہوجاتی ہیں لیکن غلطیوں پر ڈٹ جانے سے مسائل پیدا ہوگے۔