
اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی ، عالمی رہنمائوں اور سفارتی مشنز کا پی آئی اے کے مسافربردارطیارے کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے رنج وغم کا اظہار
کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، ابھارتی وزیراعظم نریندرامودی ،فغانستان کے صدراشرف غنی، نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی، ترکی کے وزیر خارجہ مولوت کاوسگلو، پاکستان میں امریکاء، چین، فرانس، نیدرلینڈ، اوریورپی یونین کی جانب سے طیارہ حادثہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا
ہفتہ 23 مئی 2020 00:11
(جاری ہے)
اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی نے کراچی میں طیارے کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔
تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثمین نے اپنے تعزیتی بیان میں غم زدہ خاندانوں ، پاکستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت، افسوس اورہمدردی کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب، اہل خانہ کیلئے صبرجمیل اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئتریش نے طیارہ کے حادثہ کوانہتائی ناخوشگواراورالمناک قراردیتے ہوئے واقعہ پراپنے گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اے پی پی کے سوال پرسیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت ، عوام اورغم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں ہواہے جب عیدالفطرکاتہوارمنایا جارہاہے، انہوں نے متاثرہ خاندانوں ، پاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت اورافسوس کااظہارکیا۔ بھارت کے وزیراعظم نریندرامودی نے ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہاہے کہ پاکستان میں طیارے کے حادثہ میں انسانی جانوں کے نقصان پرانہیں افسوس ہواہے،انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔افغانستان کے صدراشرف غنی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ وہ مرنے والے افراد کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، انہوں نے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پرغمزدہ خاندانوں اورپاکستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت کااظہارکیا، انہوں نے کہاکہ غم کی ایک گھڑی میں افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔نیپال کے وزیراعظم کے پی شرمااولی نے طیارہ حادثہ پرپاکستان کی حکومت اورغم زدہ خاندانوں کے ساتھ افسوس اورتعزیت کااظہارکیاہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعابھی کی ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ چین دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔پاکستان میں امریکا کے ناظم الامورپال جونز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی مشن کی طرف سے وہ پاکستان کے عوام اورغم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ ترکی کے وزیرخارجہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں حادثہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستانی بہنوں اوربھائیوں کے غم میں شریک ہیں ، پاکستانی بہنوں اوربھائیوں کاغم اوردرد ہمارا غم اوردرد ہیں ، انہوں نے مرنے والوں کی ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔یورپی یونین کے سفیراندرولا کامی نارا، ہالینڈ کے سفیر واوٹرپلومپ، اورپاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ نے بھی اس حادثہ پراپنے گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے، انہوں نے غم دہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ پاکستان میں جاپان کے سفیرمسٹوڈا کونینوری نے کراچی میں طیارے کے حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ طیارے کے حادثے کی المناک خبر سن کر انہیں دلی صدمہ ہوا ہے وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہاہے کہ پاکستان سے آنیوالی خبریں افسوسناک اورپریشان کن ہیں، ہم اس سانحہ میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ اورعزیزواقارب کے غم میں برابرکے شریک ہیں، کینیڈاکے عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد رباعی نے طیارہ حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ فلسطین دکھ اورالم کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بہنوں اوربھائیوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑاسانحہ ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب، اہل خانہ کیلئے صبرجمیل اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.