یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی ٹیم فرانزک ٹیسٹنگ کے ذریعہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت میں معاونت کرے گی،این ڈی ایم اے

جمعہ مئی 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی ٹیم فرانزک ٹیسٹنگ کے ذریعہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت میں معاونت کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میں ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ ٹیم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی جا رہی ہے، ٹیم فرنزک ٹیسٹنگ کے ذریعے میتوں کی شناخت میں معاونت فراہم کرے گی۔

ترجمان کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینس فرنزک ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایشیا کی واحد لیب ہے، اس وقت میتیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنیٹر میں رکھی گئی ہیں، اگرضرورت پیش آتی تو میتوں کو متبادل میت خانوں میں منتقل کیا جائے گا۔