ڈونلڈ ٹرمپ کی عبادت گاہیں کھولنے کی اپیل

ہفتہ 23 مئی 2020 11:44

ڈونلڈ ٹرمپ کی عبادت گاہیں کھولنے کی اپیل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں اور انہیں فوری کھولا جائے۔

(جاری ہے)

ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں مذہبی رہنما عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پراورعبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں عوامی اجتماعات والی جگہوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے