
سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 67,719 ہو گئی
مملکت میں ایک ہی روز میں کورونا کے نئے 2,642 ریکارڈ کیسز سامنے آ گئے
محمد عرفان
ہفتہ 23 مئی 2020
14:01

(جاری ہے)
وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک 364 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جبکہ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی گنتی 39,003 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا کے تازہ ترین مریضوں میں 38 فیصد سعودی ہیں جبکہ 62 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ کورونا کے مجموعی مریضوں میں مردوں کی گنتی 73 فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 27فیصد ہے۔ بچوں میں کورونا کا تناسب 11 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بزرگ مریضوں کی شرح 4 فیصد بتائی گئی ہے۔ مملکت میں اب تک 6 لاکھ 67ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ عودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 22 مئی شام 5 بجے سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاوٴن شروع کردیا گیا۔مکمل لاک ڈاون بدھ27 مئی تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب کے تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا۔الشلھوب نے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران پہلے سے جاری کردہ پاس موثر ہوں گے۔ ان کی منسوخی کا فیصلہ ہوا تو باقاعدہ اعلان کیاجائے گا.دیہات، تحصیلوں اور چھوٹی چھوٹی بستیوں میں بھی پٹرولنگ ہوگی جو شخص بھی مکمل لاک ڈاوٴن اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.