چاردن تک محدود روہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعدملا جلا رجحان رہا

کے ایس ای10034ہزار پوائنٹس سے نفسیاتی گر گیا اور171پوائنٹس کی کمی سی33800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2020 16:51

چاردن تک محدود روہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) عید الفطر کی تعطیلات کے باعث4دن تک محدود روہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعدملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای10034ہزار پوائنٹس سے نفسیاتی گر گیا اور171پوائنٹس کی کمی سی33800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں53فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز منفی ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عیدالفطر کی طویل تعطیلات کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے مارکیٹ میں کھل کر سرمایہ کاری نہیں کی جبکہ مقامی انسٹی ٹیوشز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے بھی مارکیٹ 3دن منفی زون میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 525.30پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 1دن کی محدود تیزی سے انڈیکس نی353.58پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 171.72پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس34008.33پوائنٹس سے گھٹ کر33836.61پوائنٹس پر آگیا اسی طرح156.06پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 14903.66پوائنٹس سے کم ہو کر14747.60پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 24208.02پوائنٹس سے بڑھ کلر24380.74پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کاروباری اتار چڑھائو کے باوجودمارکیٹ کے سرمائے میں42 ارب21کروڑ41لاکھ14ہزار105روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب29ارب34کروڑ73لاکھ58ہزار93روپے سے بڑھ کر64کھرب71ارب56کروڑ14لاکھ72ہزار198روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر34394پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر33757.37پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کی24کروڑ77لاکھ98ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم5ارب روپے مالیت کی14کروڑ72لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر1385کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی410کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،734میں کمی اور71کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،میپل لیف ،فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز،ہیسکول پیٹرول ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،جہانگیرصدیق کمپنی ،پاک الیکٹرون ،ہم نیٹ ورک ،ایونسن لمیٹڈ ،پاک پیٹرولیم،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پی آئی اے ،سوئی نادرن گیس ،چیرٹ سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر نیشنل بلک اور ڈی جی کے سیمنٹ سر فہرست رہے ۔