پانی کے چھینٹے پڑنے کی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 23 مئی 2020 16:57

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) چھڑکائو کے دوران پانی کے چھینٹے پڑنے کی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی گنجان آباد علاقہ محمدیہ کالونی کی گلی نمبری 4کا 35سالہ شیخ سرفراز محمدیہ کالونی کی گلی نمبری 11میں پکوڑے سموسہ کا کاروبار کرتا تھا جہاں حسبِ معمول وہ گلی میں چھڑکائو کر رہا تھا کہ پانی کے چھینٹے پڑنے سے محلہ کے سبزی فروش کے بیٹوں محمد رفیع اور محمد یاسین سے جھکڑا ہوگیا۔

اسی اثناء میں سبزی فروش کے بیٹوں محمد رفیع اور محمد یاسین نے مسلح شخص خرم بلوچ اور تصور عباس بلوچ وغیرہ کو بلویا اُنہوں نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 35سالہ شیخ سرفرازموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ اربن ایریاء نے موقع پر پہنچ کرنعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہامنتقل کر دیااور بعدازاں ورثا ء کے حوالے کر دی اور مقتول کی بیوی نجمہ بی بی کی مدعیت میں دونوں بھائیوں محمد رفیع اور محمد یاسین ،خرم بلوچ ،تصور عباس بلوچ اور شبیر مغل پانچ افراد کے خلاف تھانہ اربن ایریاء میں مقدمہ قتل 302/148/149ت پ درج کر لیاہے۔

جبکہ محمد سرفراز 3سالہ بچی کا باپ تھا جسے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیاہے۔پولیس مصروف ِ تفتیش ہے۔