
بطور سربراہ جو بھی ذمہ دارہوگا، اس کو احتساب کیلئے پیش کردوں گا، سی ای اوارشد ملک
تحقیقاتی کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کروں گا، ملبے سے تمام میتیں نکال کرہسپتال منتقل کردیں،21 میتوں کو ورثاء کے سپرد کردیا ہے، باقی کا ڈی این اے کیا جا رہا ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 23 مئی 2020
16:55

(جاری ہے)
21لاشیں ورثاء کے سپر دکی جاچکی ہیں۔ وفاقی حکومت نے جو ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ تحقیقاتی بورڈ بنایا ہے، مجھ سے جو بھی معلومات اور دستاویزات مانگی جائیں گی، میں وہ فراہم کرنے کا پابند ہوں گا،طیارے کا بلیک باکس تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔
اس کے علاوہ میں کسی قسم کی انکوائری کا حصہ نہیں ہوں ۔تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کروں گا۔جس کو بھی انکوائری کمیٹی نے ذمہ دار ٹھہرایا ،میں خود سمیت سب کو احتساب کے پیش کیا جائے گا۔اب ہم نے متاثرین کو امدادی رقوم دینی ہیں، انسان کے جانی نقصان کا کوئی مداوا نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ طیارے حادثہ اور جانی نقصان پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کررہا ہوں۔لوگوں نے آگ میں کود کر لوگوں کی جانیں بچائیں اور لاشوں کو نکالا، اس جذبے کو سلام کرتا ہوں، تمام ریسکیواداروں ، ٹیموں اور اہل محلہ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی بساط کے مطابق فیملی کی جو مدد کرسکتے ہیں کریں گے، ہم اس جانی نقصان کا مداوہ نہیں کرسکتا۔10لاکھ امدادی فی فیملی کو دی جائے گی۔ یہ رقم کچھ بھی نہیں ہے۔جن گھروں پر جہاز تباہ ہوا، ان گھروں کی مرمت ، امداد، گاڑیوں کی امداد دی جائے۔تین حادثے ہوچکے ہیں، گلگت، چترال حویلیاں، اور اب یہ کراچی کا حادثہ ہوا ہے، اگر ان واقعات کی انکوائری رپورٹ نہ ہوسکے، رپورٹ پبلک نہ ہوسکے، تو یہ اداروں کی کمزوری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے مجھ سمیت، سی ای او ، اورایئربس کے ماہرین بھی آزادانہ تحقیقات کا حصہ ہوں گے۔جس کمپنی نے یہ طیارہ بنایا،جرمنی اور فرانس کی کمپنی کے ماہرین بھی انکوائری میں شامل ہوں گے۔حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تین ماہ کا وقت دیتا ہوں، مجھ سمیت جو بھی ذمہ دار ہوگا، ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.