میرعبدالماجد ابڑو کا طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کی شہادت پرگہرے رنج و غم کااظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 17:33

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) سابق صوبائی وزیرصحت جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین میرعبدالماجد ابڑو نے اپنے ایک بیان میں کراچی کے علاقے گارڈن میں قومی ائیرلائن پی،آئی اے جہاز کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کی شہادت پرگہرے رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے حادثہ میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہاہیکہ پوری قوم اس حادثہ پرغم میں سوگوارہے اللہ تعالی اس صدمہ پرشہداء کے لوااحقین کوصبروجمیل عطاء فرمائے اورزخمیوں کی جلدازجلدصحت یاب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاز حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اس دکھ میں پوری قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے ہمارے وطن عزیزکو محفوظ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :