کورونا کیسز کی تعداد اور موات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، گورنر پنجاب

ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو اس کے نتائج بھیانک ہونگے ، وزیراعظم سمجھتے ہیں ایسا نہ ہو کورونا سے لڑتے لڑتے لوگ بھوک سے نہ مر جائیں ،،طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کو اللہ تعالیٰ اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، چوہدری سرور خواہش ہے جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے، اگلے سیمسٹر میں پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا،ی4سال میں22ارب روپے سبسڈی شوگرملزکودی گئی، ہمارے دورمیں 3ارب کی سبسڈی دی گئی،سوشل میڈیا بالکل بے لگام ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، گفتگو

ہفتہ 23 مئی 2020 21:58

کورونا کیسز کی تعداد اور موات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، گورنر پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد اوراموات میں بھی اضافہ ہورہاہے ، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتواس کے نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا طیارہ حادثے میں جاں بحق افرادکواللہ تعالیٰ اعلیٰ مقام عطافرمائے، کیپٹن سجادگل پرانے جاننے والے تھے۔

کورونا کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس نے دنیابھرکے لاکھوں افرادکومتاثرکیاہے، غیرذمہ داری کاثبوت دے رہے ہیں،کوروناکوسنجیدہ نہیں لے رہے، کورونا کیسز کی تعداد اوراموات میں بھی اضافہ ہورہاہے ، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتواس کے نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان19واں ملک ہے جو سب سے زیادہ کوروناسے متاثرہے، کوروناسے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی احکامات پرہرصورت عمل کرناہوگا، وزیراعظم سمجھتے ہیں ایسانہ ہو کورونا سے بچتے بچتے لوگ بھوک سے مرجائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور 144ارب روپے کاپیکج مستحقین کیلئے دیاہے، مخیرحضرات نے مشکل وقت میں غریب عوام کو سپورٹ کیاہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کروڑوں افرادلاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگارہوگئے، لاک ڈاؤن میں نرمی کامطلب یہ نہیں کہ کوروناختم ہوگیاہے، وزیراعظم ریلیف فنڈمیں کروڑوں روپے جمع ہوئے،ہم نی10لاکھ سے زائدفیملیزمیں راشن تقسیم کیاہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ خواہش ہے جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے، اگلے سیمسٹر میں پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کاکام ہے اچھے کام پربھی اعتراض کرنا، پچھلی4سال میں22ارب روپے سبسڈی شوگرملزکودی گئی، ہمارے دورمیں 3ارب کی سبسڈی دی گئی ہے، مہنگائی پروزیراعظم عمران خان نے انکوائری کرائی ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بالکل بے لگام ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، لاہورمیں کوئی افطاری نہیں ہوئی،وہ پچھلے سال کی ہے، وقت آگیا ہے پروپیگنڈاکرنے والوں کیخلاف ایکشن ہو، عوام نی5سال کا مینڈیٹ دیا ہے ، عمران خان5سال ملک کے وزیراعظم رہیں گے۔