جہازحادثے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کراچی کے مختلف علاقوں میں ادا کر دی گئی

ہفتہ 23 مئی 2020 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں جہاز کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے لوگوں کی نماز جنازہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان محمودآباد ٹان یو سی 6کے کارکن دلشاد بھی جہاز حادثے میں شہید ہو گئے تھے ان کی نماز جنازہ طیبہ مسجدعوامی چوک منظور کالونی میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رف صدیقی،زاہد منصوری،سی او سی کے انچارج فرقان اطیب،اراکین سی او سی،ٹان و یو سی کے ذمہ داران و کارکنان،بلدیاتی پینل اور دیگر شعبہ حاجات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہید ہونے والے دلشاد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس طرح بہادرآباد کے علاقے میں بھی جہاز کے حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن شہریار اور ان کے اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری،ایم او سی کے انچارج فرخ اعظم اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی اور شہید ہونے والے کیپٹن شہریار کیلئے بلند درجات کیلئے دعا کی۔اسی طرح ملیر ٹان کے علاقے میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ہمدرد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر رکن سندھ اسمبلی حمید الظفر،ڈسٹرکٹ چئیرمین،وائس چئیرمین،ملیر ٹان کے ذمہ داران و کارکنان،بلدیاتی پینل اور دیگر شعبہ حاجات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔