Live Updates

سوڈان میں پابندی کے باوجود نمازِ عید، مصر میں مسجد پر چھاپہ

پیر مئی 12:10

سوڈان میں پابندی کے باوجود نمازِ عید، مصر میں مسجد پر چھاپہ
خرطوم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) سوڈان میں کرفیو اور اجتماعات پر پابندی کے باوجود سینکڑوں شہریوں نے مختلف عید گاہوں میں نماز ادا کی ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سوڈانی حکومت نے دار الحکومت خرطوم سمیت متعدد شہروں میں کرفیو لگا رکھا ہے جبکہ اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔ سوڈانی شہری خرطوم سمیت متعدد شہروں میں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عید گاہ پہنچ گئے جہاں عید کی باجماعت نماز ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے شہریوں کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کے علاوہ احتیاطی تدابیر کی پابندی نہ کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔وزارت کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث خرطوم میں خاص طور پر دو ہفتوں کے لیے کرفیو میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے نیز ہدایات کی پابندی نہیں کرتے۔واضح رہے کہ اتوار کو سوڈانی وزارت صحت نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ہزار چھ سو 28 ہوگئی ہے جبکہ ایک سو 46 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان پر کرونا کی یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات