صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،

کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے درکارادویات ودیگرطبی سہولیات کاجائزہ لیا گیا

بدھ 27 مئی 2020 16:02

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد، انچارج سی ایگ ڈاکٹرمحمودشوکت، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید، چیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل، پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرفرخ سلطان، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرمحمودصلاح الدین ودیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے درکارادویات ودیگرطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ تمام وائس چانسلز، پرنسپلزاورایم ایس حضرات نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے مریضوں کے ٹریٹمنٹ پروٹوکول میں تبدیلی کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت نے انچارج کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ ڈاکٹرمحمودشوکت کو کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے کارآمدادویات کوعالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے کارآمدادویات کی فوری خریداری ایس اوپیزکے مطابق کی جائے۔ دس دن بعدکوروناوائرس کے مریضوں کودی جانے طبی سہولیات ونئی ادویات کے استعمال کے مثبت نتائج کاجائزہ لیاجائے گا۔تمام آئی سی یوزمیں وینٹی لیٹرزسمیت دیگر طبی سہولیات مکمل ہونی چاہئیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے کسی قسم کی نئی ادویات کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی منظوری کے بغیربالکل استرمال نہ کی جائے۔ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے اخراجات میں شفافیت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج پرتمام اخراجات کاآڈٹ کیاجائے گا۔