وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 27 مئی 2020 18:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار اعجاز قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعجاز قیصر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے گلوکاری میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور وہ غزل کی گائیکی میں منفرانداز رکھتے تھے۔