کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری: مشال ملک

بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آئوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے،عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں صحت سہولیات کا جائزہ لے، اہلیہ یاسین ملک

بدھ 27 مئی 2020 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری ہے، بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آئوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش لاحق ہے، بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آئوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث خوراک کی شدید قلت ہے، یاسین ملک سمیت قید حریت رہنماؤں کی زندگی کو خطرات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے لاک ڈاؤن نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی، بھارتی فورسز ظلم اور لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کو نفسیاتی مریض بنا رہی ہے۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ظلم و ستم اور جبر کے باوجود بھی جاری ہے، مودی حکومت مسلم دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری۔ عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں صحت سہولیات کا جائزہ لے۔