کئی سرمایہ کار ملک میںسستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں، شیخ رشید

لاک ڈائون سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے، کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں، وزیر ریلوے

بدھ 27 مئی 2020 22:07

کئی سرمایہ کار ملک میںسستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہی کہ کئی سرمایہ کار ملک میںسستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں ،لاک ڈائون سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے، کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا بجلی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے توانائی کی ملکی ضروریا ت پوری ہوں گی اور گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کرپشن کے خاتمہ کیلئے برسر اقتدار ا?ئی بدعنوان سیاستدان احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ، بدعنوانی میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کے ساتھ بھی وہ کچھ ہوگا جو سب کے ساتھ ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنما نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے اوپر نیچے ہونے میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے۔