پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے امیدوار یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ لازمی دیں‘ ترجما ن

جمعرات 28 مئی 2020 15:45

پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے امیدوار یو ای ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی انجینئرنگ کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے لئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں رواں سال بی ایس سی کمیکل انجینئرنگ، بی ایس سی کیمیکل انجینئرنگ (سپیشلائزیشن ان پٹرولیم انجینئرنگ اینڈ گیس ٹیکنالوجی)، بی ایس سی میٹالرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے ریگولر اور سیلف سپورٹنگ پروگرامز، بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ اور بی ایس سی انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کے ریگولر پروگرامز میں داخلوں کی پیشکش کی جائے گی تاہم ان پروگرامز میں صرف وہی امیدوار داخلے کا اہل ہو گا جس نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی ہو گی۔

یاد رہے کہ یو ای ٹی لاہور کے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم جون ہے اور پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی انجینئرنگ کے پروگرامز میں داخلوں کے لئے یو ای ٹی لاہور کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنا لازمی ہے۔