بھارت لداخ کھو چکا،انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا: سینیٹر مشاہد اللہ خان
عمران خان سیاسی میں صرف کٹھ پتلی کی حیثیت رکھتے ہیں اس کو صرف وزیر اعظم بننے کا شوق تھا ،عوامی مسائل سے ان کو کوئی غرض نہیں ،تحریک انصاف نے سیاست میں جھوٹ اور الزامات کی بنیاد رکھی جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا ہے،لیگی رہنما ۷مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے ساتھ چل رہی ہے ،کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،لیگی رہنمائوں کو نیب گردی کے ذریعے جیلوں میں بند کیا جاتا ہے،یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب
جمعرات 28 مئی 2020 21:37
(جاری ہے)
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور عالمی امن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہے، 28 مئی ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے، بھارت اگر ایٹمی دھماکے نا کرتا تو ہم کسی صورت دھماکے نا کرتے مگر نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن قائم کر دیا جبکہ بھارت آج بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر کے اور پاکستان کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے امن کو خراب کر رہا ہے مگر عالمی برادری کی جانب سے اسکا نوٹس نہیں لیا جا رہا، عالمی طاقتوں کی جانب سے دنیا میں ناانصافی کا نظام قائم کیا گیا ہے انہیں مظلوم کشمیریوں کی آواز سنائی نہیں دیتی، بھارت لداخ کا علاقہ کھو چکا ہے اور قدرت آزادی کشمیر کی راہ ہموار کر رہی ہی. سینٹر مشاہد اللہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مسائل میں جکڑ کر رکھ دیا ہے عمران خان کو محض وزیراعظم بننے کا شوق تھا نہ کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کا کوئی شوق ہے، وہ اپوزیشن کو سیاسی مخالف نہیں بلکہ اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور سیاسی انتقام کی سیاست کر رہے ہیں جس سے سیاسی انتشار پیدا ہو رہا ہے، عمران خان سیاسی میدان میں ایک کٹھ پتلی ہے اس سے زیادہ اسکی کوئی حیثیت نہیں ہے اس نے سیاست میں جھوٹ اور الزامات کی بنیاد رکھی ہے جس سے ہمارے معاشرے میں بھی بگاڑ پیدا ہوا ہے۔
مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی ہے مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو ساتھ لیکر چل رہی ہے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کو نیب گردی کے ذریعے جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اور اب بھی اسکا سلسلہ جاری ہے کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے پیچھے ہٹ جائیں مگر ہم کسی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور وہ پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا انسانی غلطی دونوں صورتوں میں کسی امتحان سے کم نہیں ہے ہمیں ملکر اس سے لڑنا ہے حکومت کے گوں نا گوں جیسے فیصلوں کی وجہ سے کورونا وائرس زیادہ پھیلا اور ان کی جانب سے جو انتظامات کیے گئے وہ سب سے بڑھ کر سوالیہ نشان ہیں کورونا وائرس نے حکومتی کرپشن کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اس حکومت کی پالیسی صبح کچھ اور شام کو کچھ ہوتی ہے جس سے عوام کے اندر حکومت اعتماد کھو چکی ہے اور جلد ان سے چھٹکارے کی خواہشمند ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.