بے نظیر شہید کیخلاف ٹوئٹ،پی پی پی اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ اور ٹوئٹر کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کرادی

جمعہ 29 مئی 2020 17:08

بے نظیر شہید کیخلاف ٹوئٹ،پی پی پی اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ،پی پی پی اسلام آباد کے صدر نے سنتھیا ڈی رچی نامی خاتون کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرادی، سنتھیا ڈی رچی نامی خاتون نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف ٹویٹر پر نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار افتخار شہزادہ کے مطابق سنتھیا ڈی رچی نے لاکھوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کئے ہیں، پی پی سی کے متعلقہ سیکشنز کے تحت سنتھیا ڈی رچی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ دریں اثناء پی پی پی ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے صدر نے سنتھیا ڈی رچی نامی ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی،سنتھیا ڈی رچی نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی،پی پی پی ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں جمع کرائی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ قانون کے مطابق سنتھیا ڈی رچی نامی خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :