بھارت میں بندروں کا لیب ٹیکنیشن پر حملہ، کورونا زدہ مریضوں کے خون کے نمونے چھین کر فرار

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں لیبارٹری کے ٹیکنیشن پر بندروں کا حملہ اس وقت ہوا جب وہ سرکاری میڈیکل کالج سے گزر رہے تھے۔ خبر ایجنسی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 30 مئی 2020 04:00

بھارت میں بندروں کا لیب ٹیکنیشن پر حملہ، کورونا زدہ مریضوں کے خون کے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی 2020ء) بھارت میں بندروں کا لیب ٹیکنیشن پر حملہ، کورونا زدہ مریضوں کے خون کے نمونے چھین کر فرار۔ ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں لیبارٹری کے ٹیکنیشن پر بندروں کا حملہ اس وقت ہوا جب وہ سرکاری میڈیکل کالج سے گزر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بندروں کے ایک گروپ نے میڈیکل افسر پر حملہ کر کے اس سے کورونا وائرس کے مریضوں کے خون کے نمونے چھین لیے اور بھاگ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبارٹری کے ٹیکنیشن پر بندروں کے حملے کا یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں رواں ہفتے اس وقت پیش آیا جب وہ سرکاری میڈیکل کالج سے گزر رہے تھے۔ کالج کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر ایس کے گرج کا کہنا ہے کہ بندروں نے کورونا کے زیر علاج چار مریضوں کے خون کے نمونے چھینے اور بھاگ گئے، جس کے بعد ہمیں ان مریضوں کے نمونے دوبارہ لینے پڑے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق انہیں اس بات کا علم نہیں کہ بندروں نے وہ نمونے کہیں گرا دیے یا نہیں تاہم کالج کے کیمپس میں مقیم لوگوں کو ڈر ہے کہ اگر بندر یہ نمونے رہائشی علاقوں میں لے کر چلے گئے تو اس سے وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ 
ڈاکٹر ایس کے گرج نے کہا کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اگر یہ بندر متاثرہ خون سے تعلق میں آئیں گے تو ان میں وائرس منتقل ہوگا یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک بندروں میں وائرس کی منتقلی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔