اسلام آباد ، پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1260 گرام چرس،50 لیٹر الکوحل برآمد کرلیا

پیر 1 جون 2020 13:52

اسلام آباد ، پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1260 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) ایس پی سٹی عمر خان کی ہدایت پر تھانہ بھارکہو پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1260 گرام چرس،50 لیٹر الکوحل برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان میں محمد شہزاد، احتشام اور عدیل شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔کارروائی اے ایس پی بھارکہو حمزہ امان اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھارکہو نوید معہ ٹیموں نے کی ،آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے ٹیموں کو شاباش دی

متعلقہ عنوان :