اوپن یونیورسٹی‘ویب بیسڈ اسناد اگلے پروگرام میں داخلے کیلئے قابل قبول

میٹرک اور ایف اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلبہ کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس ویب سائٹ پر فراہم

پیر 1 جون 2020 13:52

اوپن یونیورسٹی‘ویب بیسڈ اسناد اگلے پروگرام میں داخلے کیلئے قابل قبول
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ پروویژنل اسناد اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہونگے ،ْ اگلے پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب اپنی پروویژنل سرٹیفکیٹ کی پرنٹ لے کر سمسٹر بہار 2020ء کے داخلوں کی آخری تاریخ ) 5۔

(جاری ہے)

جون(تک اپلائی کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں میٹرک اور ایف اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی پروویژنل سرٹیفیکیٹس اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں ،ْ یہ اسناد متعلقہ طلبہ کو بذریعہ پوسٹ اُن کے ایڈریسسز پر بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :