سینیٹر سراج الحق ،امیر العظیم و رہنمائوں کاجے آئی کسان کے صدر چوہدری نثار احمد کے انتقال پر افسوس

منگل 2 جون 2020 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) جے آئی کسان کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امراء لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب قیمین محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالماک نے چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے راہنمائوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے ملک میں کسانوں کی فلاح وبہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔