میڈیا کی طالبہ کو 2 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا سافٹ وئیر انجینئر گرفتار

عثمان بٹ نے لڑکی کو نوکری کے بہانے اسلام آباد بلایا،نشہ آور جوس پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا،نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے کی دھمکی دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 جون 2020 16:21

میڈیا کی طالبہ کو 2 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا سافٹ وئیر انجینئر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جون 2020ء) اسلام آباد میں کراچی کمپنی پولیس نے سافٹ ویئر انجینئر عثمان بٹ کو ماس کمیونیکیشن طالب علم کی شکایت پر گرفتار کر لیا۔طالبہ نے ملزم پر اغوا کرنے،زیادتی کرنے اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں جرائم کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ک نوجوان لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی عثمان بٹ نامی شخص سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔

جہاں اس نے خود کو ’کپتان عثمان بٹ‘ کے نام سے متعارف کرایا تھا۔اس کے بعد اس نے نوکری دینے کے بہانے مجھے اسلام آباد بلوایا۔لیکن اس کے بعد اس نے مجھے نشہ آور ادویات پلا کر بےہوش کر دیااور بعدازاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

ملزم نے لڑکی نازیبا تصاویر بھی لی تھیں اور انھیں اسے بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ملزم نے لڑکی کو دو ماہ تک اپنے گھر میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ملزم نے متاثرہ لڑکی کے بینک اکاؤنٹ سے 200،000 روپے بھی لئے۔کراچی کمپنی پولیس کے ایس ایچ او سلیم رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کیپٹن عثمان بٹ کی شناخت کو استعمال کرتاتھا۔اور کسی اور کی پروفائل کو سوشل میڈیا پر استعمال کر رہا تھا۔تفتیش کے دوران ملزم نے لڑکی سے دو ماہ تک زیادتی کا اعتراف کیا۔ اور پولیس کو بتایا کہ اس نے مکان کرایہ پر لیا تھا جس میں وہ اسے زبردستی رکھے ہوئے تھا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کے مواقع کی تلاش میں آزادکشمیر سے اسلام آباد آئی تھی اور عثمان بٹ نے اسے نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا۔جب وہ اس کے گھر پہنچی تو اس نے جوس پلایا جس کے بعد میں ہوش کھو بیٹھی۔جب اسے ہوش آیا تو خود کو برہنہ حالت میں پایا۔لڑکی نے مزید بتایا کہ عثمان نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے اسے بے نقاب کیا تو وہ میری بنائی گئی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ بہت مشکلات کے بعد میں اس کے چنگل سے فرار ہونے اور پولیس اسٹیشن پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مختلف کمپنیوں کے ساتھ آن لائن کام کرتا ہے۔ پولیس نے عثمان بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لیا ہے۔