آئین میں اٹھارویں ترمیم کا معاملہ ،جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (آج) ہوگی

کورونا وائرس کے باعث ایک جماعت سے صرف ایک فرد کو دعوت دی گئی ،اے پی سی میں اٹھارویں آئین میں ترمیم پر مشاورت ہوگی

جمعہ 5 جون 2020 21:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) آئین میں اٹھارویں ترمیم کا معاملہ ،جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (آج) ہفتہ کو پشاور میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اے پی سی کی صدارت امیر جے یوائی خیبرپختونخوہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کریں گے،اے پی سی میں سربراہ جییوائی مولانا فضل الرحمن، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق شریک ہوں گے ،اے پی سی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائوں، اے این پی سے امیر حیدر ہوتی شریک ہوں گے ،اے پی سی میں ن لیگ سے جاوید عباسی، پیپلز پارٹی سے ہمایون خان شریک ہوں گے ،اے پی سی میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے ،کورونا وائرس کے باعث ایک جماعت سے صرف ایک فرد کو دعوت دی گئی ،اے پی سی میں اٹھارویں آئین میں ترمیم پر مشاورت ہوگی ،اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔