کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ، رانا ثناء اللہ
ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے ،سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے، بیان
ہفتہ 6 جون 2020 15:04
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہاکہ نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم اور اس کا چپڑاسی اندھے اور کوڑی کی جوڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کا شیطان میڈیا پر آنے کے لئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتا ہے ،کس حیثیت میں حکومتی وزیر قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر نیب گرفتاریاں کررہا ہے ،ریل مسافروں کا قاتل ریگ مار کی وجہ سے مقدمات سے بچ گیا۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کے شیطان کی گاڑی عمران نیازی کے پسٹن سے چل رہی ہے، اسی لئے دھواں ماررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ عمران مافیا کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہا ہے ،اور اس کی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اپنی تباہ سیاسی گاڑی کو غداری کے ریگ مار سے روز چمکاتا ہے ،عمران نیازی کے چپڑاسی کی سیاست چاروں طرف کھیلنے پرمبنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چینی سکینڈل میں ملوث عمران مافیاکو عوام نہیں چھوڑے گی ،نوازشریف کی تصویر دیکھ کر راولپنڈی کے شیطان اور عمران نیازی کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.