پیپلزپارٹی اسلام آبادکےصدرنےسینتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنےپرسیشن جج کودرخواست جمع کروا دی

ایف آئی اےنےمقدمہ درج نہ کیااس لیے22اےکےتحت عدالت سےرجوع کیا، میری درخواست پر سینتھیارچی،ایف آئی اےاورایس ایس پی اسلام آبادکوطلب کیا گیا، شکیل عباسی

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 6 جون 2020 16:26

پیپلزپارٹی اسلام آبادکےصدرنےسینتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنےپرسیشن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06جون2020ء) امریکی صحافی سینتھیارچی کے پیپلز پارٹی رہنماؤں پر الزامات کا معاملہ۔ پیپلزپارٹی اسلام آبادکےصدرنےسینتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنےپرسیشن جج کودرخواست دے دی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی اسلام آباد شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےنےمقدمہ درج نہ کیااس لیے22اےکےتحت عدالت سےرجوع کیا۔

بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میری درخواست پر سینتھیارچی،ایف آئی اےاورایس ایس پی اسلام آبادکوطلب کیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے گزشتہ روز امریکی خاتون صحافی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں رحمان ملک، مخدوم شہاب الدین اور یوسف رضا گیلانی پر زیادتی کے الزامات لگائے گئے تھے جسے بعد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مسترد کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی خاتون نے الزام عائد کیا کہ مجھے رحمان ملک نے2011 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایوان صدر میں یوسف رضا گیلانی نے دست درازی کی، مخدوم شہاب الدین نے بھی بدسلوکی کی۔ سنتھیا نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ان دنوں میں پیش آیا جب اسامہ بن لادن آپریشن ہوا تھا۔ مجھے ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا، میرا خیال تھا کہ یہ میرے ویزے سے متعلق ملاقات ہوگی، لیکن مجھے پھول دیے گئے اور میرے مشروب میں نشہ آور چیز ڈال دی گئی۔

تاہم پیپلز پارٹی رہبماؤں کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے جبکہ ترجمان رحمان ملک کا کہنا تھا کہ امریکی صحافی نے یہ بیانات کسی ایک مخصوص گروہ کے کہنے پر لگائے ہیں جبکہ دوسری جانب مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ سینتھیارچی نے یہ الزامات سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے لگائے ہیں۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی خاتون نے شہید بےنظیر پرعجیب وغریب الزامات لگائے۔ کوئی بھی شہید بی بی پر الزام برداشت نہیں کرسکتا۔ علی حیدر گیلانی اور علی قاسم اس معاملے پرعدالت میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرعظم کےعہدے کا آدمی ایوان صدر میں کیا ایسی حرکت کرسکتا ہے۔