لاہور،فیروز والا کچہری میں فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا شہری اکرم فیروز قتل کردیا

ہفتہ 6 جون 2020 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) فیروز والا کچہری میں فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا شہری اکرم فیروز قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزم وقاص کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وقاص اور مقتول اکرم کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ فیروز والا کچہری میں ملزم کے خلاف مقدمہ زیر سماعت تھا۔