سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،

نواز شریف لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کرتے نظر آئے

Zahid Noor زاہد نور جمعہ 12 جون 2020 14:05

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،ذاہدنور) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، نواز شریف لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کرتے نظر آئے جبکہ ایک اور تصویر میں وہ باقاعدہ بینچ پر بیٹھ کر تصویر بنوا رہے ہیں،

میاں محمد نواز شریف اپنی بیماری کے باعث اس وقت ہائی رسک پر ہیں مگر اسکے باوجود بنا ماسک کے عوامی مقامات ہر چہل قدمی کرتے ہیں اور حفاظتی تدابیر کو خاطر میں نہیں لاتے، یاد رہے کہ پندرہ جون سے برطانیہ میں عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ دو میٹر کے سماجی فاصلے پر بھی سختی سے عمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔