سگریٹ پر ٹیکس کی شرح بڑھانا اچھا قدم ہے

کورونا کےمتاثرین کی مدد کے لئے سگریٹ پر مزید خصوصی کورونا ٹیکس لگانے میں بھی حرج نہیں کیونکہ سگریٹ مافیا نے شوگر مافیا سے بڑھ کرملک کو لوٹا ہے، تجزیہ نگار سلیم صافی

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 13 جون 2020 13:05

سگریٹ پر ٹیکس کی شرح بڑھانا اچھا قدم ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جون2020ء) حکومت نے گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش کیا ہے جس میں سگریٹ پر 100 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ اسی اضافے کے بارے میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے تجزیہ نگار سلیم صافی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سگریٹ پر ٹیکس کی شرح بڑھانا اچھا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کےمتاثرین کی مدد کے لئے سگریٹ پر مزید خصوصی کورونا ٹیکس لگانے میں بھی حرج نہیں کیونکہ سگریٹ مافیا نے شوگر مافیا سے بڑھ کرملک کو لوٹا ہے۔

پیش کردہ وفاقی بجٹ کے بارے میں مزید پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں بڑے گھروں اور فارم ہاوسز پر ٹیکس بڑھاناحکومت کا خوش آئند قدم ہے۔ اس کے علاوہ سلیم صافی نے سگریٹ پر مزید خصوصی کورونا ٹیکس لگانے کو بھی جائز قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایوان میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ درآمدی سگریٹ اور تمباکو کے متبادل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 100 فیصد کردی ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے معیارات کے مطابق ان اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد سے بڑھا کر سو فیصد کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی بجٹ گزشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جہاں پر آئندہ مالی سال کیلئے 7294 ارب کے حجم کا وفاقی بجٹ 2020-21ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، وفاقی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ماضی میں ملکی قرض 31ہزار ارب تک پہنچ چکا تھا، پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے بلند سطح پر رکھا گیا، جس سے ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ حماد اظہر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سگارز اور بیٹری پرایف ای ڈی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد سے بڑھا کر100فیصد کردی گئی ہے۔

سگریٹ اور تمباکو کی قیمت میں اضافے کے بعد تجزیہ نگار سلیم صافی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سگریٹ پر ٹیکس کی شرح بڑھانا اچھا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کےمتاثرین کی مدد کے لئے سگریٹ پر مزید خصوصی کورونا ٹیکس لگانے میں بھی حرج نہیں کیونکہ سگریٹ مافیا نے شوگر مافیا سے بڑھ کرملک کو لوٹا ہے۔