فاطمید فائونڈیشن کے زیر اہتمام عطیہ خون کا عالمی دن

پیر 15 جون 2020 16:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) فاطمید فائونڈیشن پشاور میں عطیہ خون کا عالمی دن منایا گیا اس دن کے حوالے سے ایک رسمی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فاطمید فائونڈیشن کے ریگولر ڈونرز اور بلڈ کیمپس کے کوار ڈی نیٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ اس موقع پر فاطمید فائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر کرنل ( ر) افضل حسن خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ 31سال سے تھیلی سیمیا و ہیمو فیلیا ء اور دیگر امرا ض خون میں مبتلا بچوں کو مفت خون و اجزائے سمیت ادویات بھی فراہم کر رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا بہت بڑی نیکی اور صدقہ جاریہ ہے اور جس طرح تعلیمی ادارے ‘ پولیس فورس و دیگر ادارے تھیلی سیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ‘ انہوں نے بلڈ ڈونرزکے حوالے سے مزید کہا کہ یہ ہمارے ہیروز ہیں جو ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں فاطمید فائونڈیشن کا ساتھ دیتے ہیں اور کرونا وباء میں بھی ڈونرز نے تھیلی سیمیا کے بچوں کا ساتھ نہیں چھوڑا جس پر ادارہ ان کا بے حد مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی طرح تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ‘ تقریب کے آخر میں بلڈ ڈونرز نے ایڈمنسٹریٹر کرنل ( ر) افضل حسن خان و سٹاف کے ہمراہ واک بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :