ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 599 ٹیسٹس کیے گئے، ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 73 ہزار 471 ہے ، این سی او سی

منگل 23 جون 2020 15:55

ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 599 ٹیسٹس کیے گئے، ملک بھر میں کورونا سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 599 ٹیسٹس کیے گئے، ابھی تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 73 ہزار 471 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے مختص کیے گئے وینٹیلیٹرز پر 565 مریض ہیں۔

اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 768 ہے جسمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ ابھی تک ملک بھر میں 1 لاکھ 85 ہزار 34 کورونا کے مریض ہیں جن میں سے آزاد کشمیر میں 869, بلوچستان میں 9 ہزار 587،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 326، اسلام آباد میں 11 ہزار 219,خیبر پختونخوا میں 22 ہزار 633 ، پنجاب میں 68 ہزار 308 اور سندھ میں 71 ہزار 92 کرونا کے مریض ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 105 مریض کرونا کے باعث ہلاک ہونے سے اب تک ملک بھر میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 695 ہو چکی ہے۔اب تک پنجاب میں 1 ہزار 495، سندھ میں 1 ہزار 103، خیبرپختونخوا میں 843، اسلام آباد میں 106، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 22 ہلاکتیں ہوئیں۔ ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 26 ہزار 761 کورونا کے ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔اس وقت 769 ہسپتالوں میں 6 ہزار 215 مریض زیر علاج ہیں۔