پاکستان کی عوام کاسالانہ دوارب روپے تمباکونوشی اوردوارب روپے شوگری ڈرنکس پرضیاع

تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کابڑھتاہوارجحان عوام کے لئے زہر قاتل ,جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن ٖتمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کے بے دریغ استعمال کے ہاتھوں ہرسال 1لاکھ 66افراد زندگی سے محروم ,جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن کی وزیراعظم عمران خان سے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی اپیل

منگل 23 جون 2020 20:54

راولپنڈی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2020ء) ,پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ دو ارب تمباکونوشی اوردوارب روپے شوگری ڈرنکس کے استعمال پراڑادینادانش مندی نہیں بلکہ خودکوموت کے دہانے تک پہنچانے کے مترادف ہے، تمباکونوشی سے جڑے امراض کے ہاتھوں سالانہ1 لاکھ 66 ہزار افراد زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں،جب کہ 6سال سے 15سال کے درمیان 1200 کے قریب بچے روزانہ کی بنیا د پرتمباکونوشی کاشکارہوکر ملک کامستقبل داپرلگارہے ہیں،ملک کی ترقی کیلئے پاکستانی شہریوں اوربالخصوص نوجوان طبقہ کوبچاناہوگا،جس کے لئے حکومت کوچاہیے کہ عوام کوتمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس سے بچانے کیلئے جامع اورموثر عملی اقدامات اٹھائے،تاکہ عوام کوتباہی کے دہانے پرپہنچنے سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پریس بریفنگ دیتے ہوئے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن کاکہناتھاکہ خود کوترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل کرنے کیلئے صحت مندمعاشرہ تشکیل دیناوقت کی اہم ضرورت ہے،جس کے لئے عوام اوربالخصوص نوجوان نسل کوتمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس سے متعلق شعور وآگہی دینے میں حکومت کواپنااہم کرداراداکرناہوگا،پناہ نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بڑے چڑھ کرحصہ لیالیکن حکومت کے توجہ اورتعاون سے عملی اقدامات کومزید موثر بنایاجاسکتاہے،جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ عوام کوشعور دیناہوگاکہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس ہماری ضرورت نہیں بلکہ یہ بیماریوں کی جڑہیں،تکلیف دہ امر یہ ہے کہ برصغیر میں دیگرریجنز کی بانسبت تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کی قیمتیں نہایت کم ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کے استعمال میں بتدریج اضافہ جاری ہے،،ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے جہاں دنیا بھر میں ان چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بدقسمتی سے ہمارے ہاں ان کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے عوام کومزید جان لیوابیماریوں کی طرف دھکیل دیاگیا،جنرل سیکرٹر ی ثنا اللہ گھمن نے سینیٹر محمدعلی خان سیف کی جانب سے فنانس بل 2020میں سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ اوراس کے نتیجے میں سگریٹ کے استعمال میں کمی کے روشن امکانات کوسراہتے ہوئے کہاکہ ہم ان کے موقف کی تائید کرتے ہیں،ان اقدامات کوعملی جامع پہنانے سے ایف بی آر کے ریونیومیں اضافہ کے ساتھ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کے بڑھتے ہوئے رجحان میں بھی کمی واقع ہوگی،جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے بتایاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او)کاواضح اصول ہے کہ جب کسی چیزکے استعمال پرکنٹرول کرناہوتواس کی قیمت میں اضافہ کردیاجائے،لہذا ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس پربیس فیصد ایف ای ڈی لگایاجائے،اور نوجوان نسل کوتباہی سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراحکامات جاری کیے جائیں،تاکہ ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں مددمل سکے،جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن کاکہناتھاکہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس پرقابوپانے سے حکومت کوتین طرح کے فائدے حاصل ہونگے،ایک توعوام کوبیماریوں وتکالیف سے نجا ت ملے گی،ریونیومیں اضافہ ہوگااوراسی جمع شدہ رقوم سے عوام کی فلاح وبہبوداورترقیاتی منصوبوں پراستعمال کرنے میں مدد مل سکے گی۔