اسکول بند ہونے سے لاکھوں طلباء کا مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے،شاکر شکور

حکومت نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے،شفیق الرحمن عثمانی و دیگر کا اجلاس سے خطاب

اتوار 28 جون 2020 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) تنظیم اساتذہ پاکستان کراچی ضلع وسطی کا اجلاس اسریٰ پبلک اسکول نارتھ کراچی میں ہوا اجلاس سے پرائیویٹ اسکولز ونگ کراچی کے کنوینر شاکر شکور،حنیف جدون،شفیق الرحمن عثمانی اور فرحان منصور نے خطاب کیا، پرائیویٹ اسکولز ونگ کراچی کے کنوینر شاکر شکور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں سات ہزار سے زائد نجی تعلیمی ادارے ہیں ، ان نجی تعلیمی اداروں میں دو لاکھ سے زائد اساتذہ اور ہزاروں غیر تدریسی اسٹاف کے خاندان وابستہ ہیں، دو لاکھ سے زائد اساتذہ کا مستقبل نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے،تین ماہ سے زائد اسکول بند ہونے سے اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے وہ مالی اور معاشی پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے۔ اسکول مالکان بلڈنگ کا کرایہ دینے سے قاصر ہیں ، اسکول بند ہونے سے لاکھوں طلباء کا مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے۔ نارتھ کراچی، سرجانی ، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹائون اور دوسرے گنجان آباد علاقوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پر دو جولائی کو ہونے والی ایجوکیشن کانفرنس میں ایس او پیز کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تاریخ کا اعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :