جی 20ممالک کا نئے ضوابط کے ساتھ تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کا عزم

پیر 29 جون 2020 11:53

جی 20ممالک کا نئے ضوابط کے ساتھ تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کا عزم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) جی 20 کے وزرائے تعلیم نیآن لائن اجلاس منعقد کیا ہے جس میں کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد الشیخ نے اجلاس میں بتایا ہے کہ وبائی مرض کے نتیجے میں کئی ممالک میں فاصلاتی تعلیم، ای لرننگ اور دوسری ڈیجیٹل تعلیم کے حوالے سے پیشرفت دیکھی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر حماد نے مزید کہا 'ہم نئے تعلیمی ضوابط کے ساتھ ساتھ تعلیم کے مناسب طریقوں اور ہدایات تک رسائی حاصل کر کے سب کے لیے تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی اور نجی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مستقبل میں تعلیم کے میدان میں ممکناً رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔'