مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمد ایوب خان

پیر 29 جون 2020 18:20

کوٹلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ضلع کوٹلی کے صدر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے، ریاست کی تعمیروترقی، گڈ گورننس کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کا دوراقتدار سابقہ ادوار پر بھاری ہے جزوی منڈی دریائے پونچھ پر تعمیر ہونے والے پل کی بدولت عوام علاقہ کی کثیر تعداد کا رابطہ شہر سے جڑ گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں تعمیرو ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ محمد ایوب خان نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔