بجٹ میں عوامی نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں،ماجد خان

ریاست کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، لائن آف کنٹرول پر رہنے والے متاثرین کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے،ممبر اسمبلی

پیر 29 جون 2020 23:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممبر اسمبلی ماجد خان نے کہا کہ بجٹ میں عوامی نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ عام آدمی تک بجٹ کے اثرات پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے متاثرین کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے۔ ریاست کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

ہم نے مل کر ریاست کے لوگوں کی فلاح وبہبود و خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں ان کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ بیرون ملک آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ممبر اسمبلی دیوان غلام محی الدین نے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام ،مہاجرین کے حقوق کی حفاظت اور فلاح کے لیے مل کر کام کریں گے۔ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامقابلہ ایک مکار اور چالاک دشمن سے ہے اس لیے ہمیں متحداور متفق ہو کر بھارت جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔