ملتان میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔ گردآلودہوائوں کے چلنے کاامکان

پیر 29 جون 2020 23:06

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا جبکہ گردآلودہوائوں کے چلنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار ملتان کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39.0اور کم سے کم 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 62فیصد اورشام پانچ بجے 58فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :