چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل مختار خان جدون کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 29 جون 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل مختار خان جدون کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ریئر ایڈمرل مختار خان جدون اتوار کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈاکٹر طارق بنوری نے ایچ ای سی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی فیکلٹی کی جانب سے مختار خان جدون کے خاندان، دوستوں اور خاص طور پر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے اساتذہ اور طلباء کے نام تعزیتی پیغام بھجوایا۔

تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، انہیں ان کے خاندان سے انتہائی ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بحریہ یونیورسٹی میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں، وہ ایک سرمایہ تھے، تعلیم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :